کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کی دفاعی افواج (اے ڈی ایف) کے سربراہ نے افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کاممکنہ طورپرسامنا کرنے والے فوجیوں کی تعداد بارے تفصیلات بتانے سے انکارکیا ہے تاہم انہوں نے مشکل دنوں سے خبردار بھی کیا ہے۔
تھنک ٹینک، لوئی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب میں، ڈیفنس فورس کے سربراہ اینگس کیمبل نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، اور اے ڈی ایف کو اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔2020 میں، کیمبل نے کورٹ آف اپیل جسٹس پال بریٹن کی جانب سے چار سال تک کی گئی انکوائری رپورٹ جاری کی تھی۔جس کے مطابق اس بات کے مصدقہ شواہد ملے کہ آسٹریلوی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے افغانستان میں خدمات انجام دیتے ہوئے 39 قتل کیے ۔ مجموعی طور پر 19 فوجیوں سے اس حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔ رپورٹ کے تناظر میں قائم کردہ خصوصی تفتیش کار (او ایس آئی ) کے دفتر نے کہا کہ وہ 40 سے زائد مبینہ جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے۔