کابل (شِنہوا) افغانستان کی جیلوں میں امریکی شہریوں سمیت متعدد غیر ملکی قید ہیں۔
مقامی ٹی وی طلوع نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں قید غیر ملکیوں کی صحیح تعداد ظاہر کئے بغیر کہا کہ انہیں سیکیورٹی اور دیگر امور پر قوانین کی خلاف ورزی بارے حراست میں لیا گیا ہے۔
طلوع نیوز نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ اگر حراست میں لئے گئے افراد بے گنا ثابت ہوئے تو انہیں رہا کردیا جائے گا جبکہ بے گناہ ثابت نہ ہو نے والوں کے لئے حل تلاش کیا جائے گا۔
ذبیح اللہ مجاہد اور طلوع نیوز دونوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے جولائی کے اواخر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان حکام سے امریکی شہریوں کی رہائی پر بات چیت کی تھی۔