• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان حکومت نےلڑکیوں کو سرکاری میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کی اجازت دے دیتازترین

February 20, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگراں حکومت نے 12ویں جماعت سے فارغ التحصیل لڑکیوں کو سرکاری میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔ 

 سرکاری خبر ایجنسی بختار نے منگل کومزید تفصیل بتائے بغیر اپنی رپورٹ میں کہا کہ 12ویں جماعت سے فارغ التحصیل لڑکیوں کا داخلہ کاپیسا، پروان، پنجشیر، وردک، غزنی، پکتیکا، لوگر، خوست، بدخشاں، پکتیا اور بامیان صوبوں کے سرکاری طبی اداروں میں شروع ہو گیا ہے۔

 اگست 2021 میں امریکی زیرقیادت افواج کے انخلاء کے بعد افغان نگراں حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 7ویں جماعت اور اس سے اوپر لڑکیوں کی آگےتعلیم پر پابندی عائد کردی تھی۔