کابل (شِنہوا) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبےپروان کے علاقےسالنگ میں آٹھ مسلح باغیوں کو انکے کمانڈر سمیت ہلاک کر دیا ہے۔
افغان نگران حکومت کی وزارت دفاع نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ افغان فورسز نے صوبہ پروان کے ضلع سالنگ میں گزشتہ روز باغیوں کے خلاف آپریشن کیا اور ان کے کمانڈر اکمل امیری سمیت آٹھ باغیوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے باغیوں سے متعدد ہتھیار اور گولہ بارود برآمدکئے گئے ہیں جن میں دو مشین گنیں، چاراے کے ایم اور ایک راکٹ سے چلنے والا دستی بم شامل ہیں۔ بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔