• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان فورسز نے داعش کے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاتازترین

December 23, 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے داعش کے ایک ٹھکانے پر حملے کر کے 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 1 کو زخمی کر دیا ہے۔

طالبان کی نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ امارت اسلامی کی خصوصی فورسز کے دستوں کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانیوالے آپریشن میں 3 باغی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

عہدیدار نے آپریشن کی صحیح جگہ کی نشاندہی کیے بغیر بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 3 اے کے۔47 رائفلیں ، بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز آلات اور دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔