• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان فضائیہ نے بلیک ہاک اور ایم ڈی -530 ہیلی کاپٹرزکو پروازکے قابل بنالیاتازترین

September 24, 2024

کابل (شِنہوا) افغان فضائیہ کے تکنیکی ماہرین نے مزید دو ہیلی کاپٹروں کو ٹھیک کر کے انہیں پرواز کے قابل بنالیا ہے۔

وزارت قومی دفاع  کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان فضائیہ نے اپنے تکنیکی ماہرین اور انجینئروں کی مدد سے ایک امریکی بلیک ہاک یو ایچ-60اور ایک ایم ڈی -530 ہیلی کاپٹرکو ٹھیک کرلیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی زیر قیادت افواج کے انخلاء کے بعد سے افغان فضائیہ کی ٹیکنیشن اور انجینئرنگ ٹیموں نے درجنوں ہیلی کاپٹروں کو بحال کیا ہے۔

اس سے قبل وزارت کی تکنیکی ٹیموں نے سینکڑوں ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کی مرمت کی ہے جن میں کلاشنکوف، اسالٹ رائفلز، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔