کابل(شِنہوا) افغان اور ترکمانستان کی کمپنیوں نے 20کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی باختر کی ایک رپوٹ کے مطابق دومفاہمتی یادداشتوں اور 10 سے زائد معاہدوں پردستخطوں کی تقریب میں افغانستان کے قائم مقام وزیربرائے تجارت وصنعت،مغربی صوبے ہرات کےگورنراور ہرات میں ترکمانستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی یونین کے چیئرمین نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے، معاہدوں اور مفاہمت ناموں کے مطابق، افغانستان ترکمانستان کو ماربل، اسٹیل بار، پینٹ اور خوراک برآمد کرے گا۔