دوحہ(شِنہوا) افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے افغانی شہر یوں کو درپیش غیر یقینی صورتحال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل امریکی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ امریکی افواج کے شانہ بشانہ کام کرنے والے افغان شہریوں کا امریکہ میں گھر ہوگا۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ بعد میں آنے والی حکومتی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور افراتفری سے ہونے والے امریکی انخلا کے بعد ان شہریوں کے پاس اپنے ملک میں مستقبل کے لیے بہت کم امید رہ گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سال بعد بھی امریکی امیگریشن کی درخواستیں بری طرح تا خیر کا شکار ہیں۔
امریکی حکومت کے ایک آزاد نگران ادارے افغان تعمیر نو کے لیے امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل کی اپر یل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنے زیادہ تر اتحادیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔