واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں امید نہیں تھی کہ ڈیموکریٹس کو آئندہ کی کانگریس میں اسقاط حمل کے حقوق سے متعلق قوانین مرتب کرنے کے لیے کافی ووٹ حاصل ہوں گے۔ بائیڈن نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں صحافیوں کو بتایاکہ مجھے نہیں لگتا کہ قوانین مرتب کرنے کے لیے کافی ووٹ موجود ہیں، جب تک کہ ایوان میں کچھ غیر معمولی نہ ہو جائے۔ جو بائیڈن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ بھر میں 2022 کے وسط مدتی انتخابات کے تقریباً ایک ہفتہ بعد بھی امریکی ایوان نمائندگان میں طاقت کا توازن غیر واضح ہے۔