• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آئی اے ای اے کی قرار داد کا جواب،ایران نے 60 فیصد سے زیادہ افزودہ یورینیم کی تیاری شروع کردیتازترین

November 23, 2022

تہران(شِنہوا)  ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی  ایجنسی (آئی اے ای اے)کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے اپنے خلاف قرار داد کی منظوری کے خلاف جوابی ردعمل کے تحت 60 فیصد سے زیادہ افزودہ یورینیم کی تیاری شروع کردی ہے۔

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (اے ای اوآئی) کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق  ایران نے پہلی بار اپنے شمالی شہر قم کے قریب واقع زیر زمین فردو نیوکلیئر پلانٹ میں یورینیم کو 60 فیصد  تک خالصتاً افزودہ کرنا شروع کیا ہے۔اے ای اوآئی نے کہا کہ فردو میں پرانے سینٹری فیوجز کو بھی جدید آئی آر-6 سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ وسطی علاقے میں نتنز کے جوہری پلانٹ میں بھی یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی جاری ہے۔