• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آئی اے ای اے کا روس اور یوکرین پر کرسک کے ایٹمی تحفظ کیلئے تحمل کا مظا ہرہ کرنے پر زورتازترین

August 11, 2024

ویانا(شِنہوا)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے سربراہ نے روس اور یوکرین پر زور دیا ہے کہ روس کے کرسک خطے میں کرسک ایٹمی پاور پلانٹ کا تحفظ یقینی بنا نے کیلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

 آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ  ایجنسی کرسک جوہری توانائی پلانٹ کے قریب عسکری سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مسلح تنازعات کے دوران ایٹمی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے سات ناگزیر ستونوں پر کاربند رہیں جبکہ انکاکہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹر ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے )کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ روس نے آئی اے ای اے کو مطلع کیا کہ کرسک کے علاقے میں یوکرین کے حملے کے بعد کرسک جوپری توانائی پلانٹ کے قریب  تباہ کیے گئے راکٹوں کے مشتبہ ٹکڑے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کرچتوف شہر، جوہری توانائی پلانٹ یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر براہ راست گولہ باری نہیں کی گئی ہے۔ تاہم صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔