• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ابتدائی 11 ماہ میں چین کی مالیاتی آمدن 185 کھرب 50 ارب یوآن سے تجاوز کر گئیتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا)2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین کی مالیاتی آمدن تقریباً 185 کھرب 50 ارب یوآن(تقریباً 26 کھرب 60 ارب امریکی ڈالر) رہی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ سرکاری ڈیٹا کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ری فنڈز کے اثرات کو چھوڑ کر مالیاتی آمدنی میں ایک سال قبل کے مقابلے 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی حکومت نے مالیاتی آمدن کی مد میں 2.9 فیصد کم تقریباً 85 کھرب 80 ارب یوآن  اور مقامی حکومتوں نے 3 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 99 کھرب 80 ارب یوآن جمع کیے ہیں۔

جنوری تا نومبر کی مدت میں ٹیکس سے آمدن 152 کھرب 80 ارب یوآن سے زائد رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد کم ہے۔

وزارت کے مطابق اس عرصہ کے دوران مالیاتی اخراجات تقریباً 227 کھرب 30 ارب یوآن رہے جو گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد زیادہ ہیں۔