پاناما سٹی (شِنہوا) جمہوریہ ڈومینیکن کے مرکزی انتخابی بورڈ نے 19 مئی کو منعقدہ عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت موجودہ صدر لوئس ابینادر اگلے 4 سالہ مدت کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن حکام کے اعلامیہ کے مطابق ابینادر اور ان کے ساتھی راکیل پینا بالترتیب صدر اور نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 25 لاکھ 7 ہزار 297 ووٹ حاصل کئے جو ووٹ کا 57.44 فیصد ہیں۔
عام انتخاب میں تقریباً 81 لاکھ افراد رائے شماری میں حصہ لینے کے اہل تھے۔