اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الاموردائی بنگ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یوکرین کے بارے میں جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا کہ ابیی سے متعلقہ مسائل کو سوڈان کی صورت حال کے منفی اثرات سے نہ جوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہاراقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے سوڈان اور جنوبی سوڈان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق ابیی کی حتمی حیثیت کے تصفیے کے لیے سازگارحالات پیدا کرتے رہیں گے۔ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان سرحد پر تیل کی دولت سے مالا مال ابیی کے خطے پر تنازعہ چلا آرہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ 2011 میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ابیی کی سرحد کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری سیکورٹی فورس برائے ابیی (یو این آئی ایس ایف اے) قائم کی تھی۔