کابل(شِنہوا)آذربائیجان نے افغان نگران حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کا آغاز کر دیا ہے۔
افغانستان کے طلوع نیوز ٹی وی نے افغان نگران حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات شروع کر دیے ہیں اور اپنے سفارت خانے کو فعال کر دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نیا قدم ہے اور یہ سب کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغان نگران حکومت آذربائیجان میں اپنے سفارت خانے کو فعال کرے گی۔