• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ہوا کو برقی کرنٹ میں تبدیل کرنے والا انزائم دریافت کرلیاتازترین

March 10, 2023

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کے تحقیقی ماہرین نے ایک ایسا انزائم دریافت کیا ہے جو برقی روپیدا کرنے کے لیے فضا میں ہائیڈروجن کی کم مقدار استعمال کرتا ہے۔

جریدے نیچر میں شائع ہونے والی موناش یونیورسٹی کے ماہرین کی زیر قیادت  تحقیق کے مطابق، محققین نے ہائیڈروجن استعمال کرنے والے ہک نامی انزائم کو مٹی کے ایک مائیکوبیکٹیریم سمیگمیٹس نامی عام بیکٹیریا سے الگ کیا۔

ماہرین کو پتہ چلا کہ ہک میں ایک بہت بڑا الیکٹرو کیمیکل اوور پوٹینشل ہے جس سے اسے ہائیڈروجن کی مطلوبہ مقدار کی آکسیڈیشن کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

موناش یونیورسٹی کے سرکردہ محقق اور ریسرچ فیلوز میں  شامل رائس گرنٹر نے  ایک بیان میں کہا کہ ہک "غیر معمولی طور پر موثر" ہے۔ گرنٹرنے کہا کہ "دیگر تمام معلوم انزائمز اور کیمیائی عمل انگیز کے برعکس، یہ ہائیڈروجن کو ماحولیاتی سطح کے مقابلے میں کم استعمال کرتا ہے جو ہمارے سانس لینے کے عمل میں استعمال ہونے والی ہوا سے 0.00005 فیصد تک کم ہے۔