• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی سائنسدان پانی کے معیارکے لیے "ویدر سروس" کا نظام تشکیل دیں گےتازترین

March 22, 2023

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی نے پانی کے معیار کے لیے  نگرانی کا ایک عالمی نظام تشکیل دینے پر کام شروع کیا ہے۔

دولت مشترکہ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آراو) نے گزشتہ روز ایکوا واچ آسٹریلیا کی تیاری اور اس کو ڈیزائن کرنے  کے لیے 8کروڑ30 لاکھ آسٹریلین ڈالر (5کروڑ55لاکھ  امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ سیٹلائٹس سے منسلک سینسر نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے،ایکوواچ  تقریباً ایک ہی وقت میں زہریلی کائی  اور بہہ جانے والی آلودگی بارے  پیشگی وارننگ فراہم  کرتے ہوئے پانی کے معیار کی مسلسل جانچ کرے گا۔ سی ایس آئی آر او کے چیف ایگزیکٹیو لیری مارشل نے کہا کہ پانی کے معیار سے متعلق یہ خدمات  ان کمیونٹیز کی ریزیلینس کو بہتر بنا سکتی ہے جن کا انحصارتازہ پانی کی گزرگاہوں پر ہے۔