سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) نے چاقو زنی کے جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس افسران کو میٹیل ڈی ٹیکٹرکے استعمال کی اجازت دینے کے لیے نئے قانون کی منظوری دی ہے۔
این ایس ڈبلیوحکومت کے مطابق نئی قانون سازی سے پولیس اہلکار بغیروارنٹ کے افراد کو روکنے اوران کی باڈی اسکیننگ کے لیے میٹیل ڈی ٹیکٹراستعمال کرسکیں گے۔
شاپنگ اور کھیلوں کے مقامات کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے اسٹیشنز جیسی جگہیں جہاں گزشتہ 12 ماہ میں آتشین اسلحہ ، چاقو، یا تشدد پر مبنی کوئی متعلقہ جرم سرزد ہوا، پرپولیس اہلکاروں کو یہ اختیار تفویض کیا جائے گا۔