• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی وزیراعظم نے شاپنگ سنٹرمیں مارے جانے والے پاکستانی سیکورٹی گارڈ کو قومی ہیرو قراردے دیاتازترین

April 26, 2024

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے سڈنی کےایک شاپنگ سنٹر میں چاقو زنی کی وارادات میں مارے جانے والے پاکستانی سیکورٹی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔

پاکستانی سیکورٹی گارڈ فراز طاہر کی جمعہ کو نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پر البانی نے کہا کہ آسٹریلیا فراز طاہر کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔

فراز طاہر ان چھ لوگوں میں سے ایک تھا جنہیں 13 اپریل کو بوندی جنکشن شاپنگ سنٹر میں  چاقو بردار شخص جوئل کاچی نے قتل کردیاتھا۔