کینبرا (شِنہوا) بحر انٹارکٹک میں آسٹریلوی جہاز پر سوار محققین نے یہ سمجھنے کے لیے دنیا کی مضبوط ترین سمندری رو(کرنٹ) کا نقشہ تیار کرلیا ہے جس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ انٹارکٹیکا میں برف کی چادروں کو پگھلانے میں اس کا کیا کردار ہے۔
تحقیقی جہاز (آر وی) پر سوار آسٹریلیا کی قومی سائنس ایجنسی ،کا من ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن(سی ایس آئی آراو) کی زیر قیادت ٹیم نے منگل کو بتایا کہ انھوں نے کامیابی کے ساتھ انٹارکٹک سرکمپولر کرنٹ (اے سی سی) میں ایک ہاٹ سپاٹ کا نقشہ بنالیا ہے۔
بحر جنوبی یا بحر انٹارکٹک میں انٹارکٹیکا کے گرد گھڑی کی سمت میں مغرب سے مشرق کی طرف چلتی ہوئی،اے سی سی دنیا کی سب سے مضبوط ترین کرنٹ ہے۔
اس کرنٹ نے تاریخی طور پر گرم پانی کو انٹارکٹیکا تک پہنچنے سے روکا ہوا ہے لیکن سی ایس آئی آر او کے تحقیقی مشن کے چیف سائنسدان بینوئٹ لیگریسی نے کہا کہ یہ سمجھنے کے لیے جہاز اور سیٹلائٹ کے ذریعے نقشہ سازی کی ضرورت تھی کہ اب اس تاریخی رکاوٹ کے پار سے نکلنے والی گرمی کس طرح برف کی شیلفوں کو پگھلا رہی ہے جس سے سطح سمندر میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ ہم ایک ایسے گیٹ وے پر کام کر رہے ہیں جہاں سے گرمی انٹارکٹیکا کی طرف جاتی ہے، جس سے برف پگھلتی ہے اور سطح سمندر میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ گیٹ کیسے کام کرتا ہے، کتنی گرمی گزرتی ہے اور مستقبل میں اسے کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔