• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی حکومت آکوس معاہدے پرامریکہ کی مرضی کے مطابق جھک رہی ہے:سابق وزیر اعظمتازترین

August 10, 2024

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم پال کیٹنگ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آکوس معاہدے پرامریکہ کی مرضی کے مطابق جھک رہی ہے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اےبی سی) کی ہفتہ کی ایک رپورٹ کےمطابق سابق وزیر اعظم نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ  امریکی نقطہ  نظر کے مطابق آکوس حقیقت میں  آسٹریلیا کو اس کے فوجی کنٹرول میں دینا ہے۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم البانیزکی حکومت اور ان کی پالیسی سے  آسٹریلیا کے امریکہ کی 51ویں ریاست میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ کیٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا کا اپنا ایک براعظم ہے اوراس کی  کسی کے ساتھ سرحد نہیں ملتی  اور ملک کو کوئی خطرہ لاحق  نہیں ہے۔ ہمارے لئے  واحد ممکنہ  خطرہ  آکوس کی وجہ سے ہمارا ایک جارحانہ اتحادی ہے۔