سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ڈوگنڈان میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نےاطلاع دی کہ اتوار کی دوپہر کے قریب بوناہ گالف کلب سے سڑک کے پار پیش آنے والے واقعے پر ہنگامی خدمات کوطلب کیا گیا ہے۔
اے بی سی نے کوئنز لینڈ پولیس کے قائم مقام انسپکٹر کیری اولسن کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ بونہ ایئر فیلڈ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا جہاں سے انہوں نے پہلے اڑان بھری تھی تاہم اس دوران ہی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
اولسن نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔