کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
تینوں ممالک کے وزرائے اعظم نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں زمینی حملے کی منصوبہ بندی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں فوجی آپریشن تباہ کن ہوگا، کیونکہ تقریباً 15 لاکھ فلسطینی اس علاقے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وزرائے اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال پہلے سے ہی سنگین ہے، توسیع شدہ فوجی کارروائی کے فلسطینی شہریوں پر اثرات تباہ کن ہوں گے۔ اسرائیلی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس راستے پر نہ جائے۔