• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلزمیں تیزی سے پھیلتے فلووائرس کا انتباہ جاریتازترین

June 13, 2024

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز(این ایس ڈبلیو) کے محکمہ صحت نے  فلو وائرس کے کیسز میں اضافے پر انتباہ جاری کرتے ہوئے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری تازہ ترین ہیلتھ ریسپریٹری سرویلنس رپورٹ کے مطابق8 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں انفلوئنزا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد سے بڑھ کر 11.2 فیصد ہو گئی ہے۔ اب تک ریاست میں  تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 6ہزار 355 تک پہنچ گئی ہے۔

نیو ساؤتھ ویلزکے کے چیف ہیلتھ آفیسرکیری چینٹ کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں فلو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صرف گزشتہ  ہفتے ہنگامی طبی اداروں میں آنے والے  انفلوئنزا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تقریباً 22 فیصد اضافہ ہوا۔

چینٹ نے اس بات پر زور دیا کہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین لگوانا خاصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ انہیں شدید بیماری کا زیادہ  خطرہ لاحق  ہے۔ اس گروپ کے لیے ریاست کی ویکسینیشن کی شرح تاحال مطلوبہ سطح پر نہیں پہنچی ۔

ہیلتھ آفیسرکےمطابق  اس وقت ریاست میں 65 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں سے صرف نصف یا 52.4 فیصد نے فلو کی ویکسین لگوائی ہے۔