• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کا غزہ کے انسانی بحران پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کا اعلانتازترین

June 10, 2024

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا نے غزہ کے انسانی بحران پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 وزیر خارجہ پینی وونگ نے پیرکو کہا کہ  بچوں کی  نشوونما اورنوجوانوں کی وزیر این ایلی اردن کے دارالحکومت عمان میں اردن، مصر اور اقوام متحدہ  کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گی۔  وونگ نے کہا کہ مصری نژادایلی کا انتخاب ان کے تجربے اور مشرق وسطیٰ کےتنازعات  بارے ان کی بہتر سمجھ بوجھ کی وجہ سے کیا گیا۔ جنگ کے خاتمے کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آسٹریلیا نےواضح کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات کی تعمیل کرنا اور غزہ کو بنیادی خدمات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی اجازت دینا ہوگی۔