• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کے ساتھ پانڈا کے تحفظ میں تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں:چینی وزیراعظمتازترین

June 17, 2024

ایڈیلیڈ، آسٹریلیا(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین پانڈا کے تحفظ اور تحقیق پر آسٹریلیا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے  انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا دیو ہیکل پانڈا کے لیے ہمیشہ ایک  دوستانہ گھر رہے گا۔

چینی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران  پانڈا کے تحفظ اور تحقیق کے لیے دونوں ممالک میں  تعاون کے لیے ایڈیلیڈ چڑیا گھر کے دورے کے موقع پر کیا۔ ایڈیلیڈ چڑیا گھر وانگ وانگ اور فو نی نامی دیوہیکل پانڈوں کے واحد جوڑے کا گھر ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم لی نے کہا کہ وانگ وانگ اور فو نی اس سال چین واپس آئیں گے، جیسا کہ دونوں ملک میں اس حوالے سے اتفاق کیا گیاہے۔