• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا ، چائنہ ٹوڈے ہفتہ فنون کا آغازتازترین

November 03, 2022

میلبورن (شِںہوا) چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں  چائنا ٹوڈے ہفتہ فنون 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز، آسٹریلیا میں چینی سفارت خانہ اور میلبورن میں چینی قونصل خانہ اس ہفتہ فنون کے مشترکہ میزبان ہیں ۔

 اس میں چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے سیرامک آرٹ ورک اور شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی پینٹنگز اور پرنٹس کی نمائش کی جارہی ہے۔ ہفتہ فنون 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس میں 50 اشیا جینگ ڈی ژین کی ہیں جو جیانگ سو کا عالمی شہرت یافتہ مٹی کے برتن بنانے کا قصبہ ہے۔ یہ ایک غیرمعمولی ثقافتی ورثہ ہے جو 3 نسلوں سے منتقل ہورہا ہے۔

سیاحوں کو یہاں نہ صرف روایتی چینی اشکال اور رنگوں کے گلدان مل سکتے ہیں بلکہ کلاسک کہانیوں اور خوشگوار زندگی کے مناظر کی عکاسی کرتی پینٹنگز کے ساتھ چینی مٹی کے برتن کے پینل بھی دیکھ سکتے ہیں۔

روایتی چینی پینٹنگز، آئل پینٹنگز، پرنٹس، واٹر کلر اور فنون کی دیگر اشکال سے منتخب کردہ 39 فن پاروں میں چین کے شمال مشرقی خطے کے مناظر کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگوں کی زندگی کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

ایک پینٹنگ میں روایتی لباس میں ملبوس مقامی اوروچھن نسلی اقلیت کے ایک خاندان کی زندگی کو دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے میں ایک مشہور پرانا ٹریکٹر علاقے میں صنعتی روایت کی نمائندگی کرتا نظر آتا ہے۔

آسٹریلیا میں چینی سفارت خانے میں ثقافت کے وزیر قونصلر سونگ یان چھن نے افتتاحی تقریب میں شِںہوا کو بتایا کہ وہ گزشتہ برس سے نمائش کی تیاری کررہے تھے۔