• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا ، اسکول بس حادثے میں درجنوں زخمی ہو گئےتازترین

September 21, 2022

سڈنی (شِںہوا) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد 33 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ شدید زخمی ہیں۔

تصادم مغربی شاہراہ پر کون ڈونز لین انٹرسیکشن پر بدھ کی صبح 3 بجکر 15 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی شب 10 بج کر 15 منٹ) پر پیش آیا جس کے بعد بس نیچے جاگری۔

بس میں لوریٹو کالج کی 27 طالبات، 4 مرد اور ایک بس ڈرائیور موجود تھا، ان سب کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک زخمی طالبہ کو طیارے کی مدد سے لے جایا گیا۔ باقی سب کی حالت بہتر ہے ۔

ٹرک ڈرائیور بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لوریٹو کالج نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ بس ایک اسکول دورے کے لئے طالبات کو لیکر ہوائی اڈے جارہی تھی۔ لوریٹو کالج 12 برس اور اس سے زائد عمر کی لڑکیوں کا ایک کیتھولک اسکول ہے۔

وکٹوریہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جائے حادثہ کے اطراف حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے عینی شاہدین سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلو مات فرا ہم کر نے کے لئے  کرائم اسٹاپرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔