میلبرن (شِنہوا)آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان)کے رہنماؤں نے میلبرن میں منعقدہ خصوصی سربراہ اجلاس کے بعد غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
رہنماؤں نے آسیان-آسٹریلیا کےخصوصی سربراہ اجلاس کے اختتام کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں غزہ کی سنگین انسانی صورت حال پر اپنی مشترکہ تشویش کا اعادہ کیا اور فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا۔
انہوں نے میلبرن اعلامیے میں کہا کہ ہم تمام شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے پران حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جن سے غزہ میں خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات تک محدود رسائی سمیت انسانی بحران مزید بگڑتا ہے۔
انہوں نے سمندری راستے سمیت سرحدی راہداری کے ذریعے تمام ضرورت مندوں تک تیز، محفوظ، بلا روک ٹوک اور پائیدار انسانی رسائی کا مطالبہ کیا۔