• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا ، 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک، 3 کی حالت تشویشناکتازترین

January 02, 2023

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

کوئنز لینڈ پولیس کے جنوب مشرقی خطے کے ڈیوٹی آفیسر گیری وورل نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج سہ پہر تقریباً 2 بجے براڈ واٹر میں سی ورلڈ کے بالکل سامنے 2 ہیلی کاپٹروں کے درمیانی فضائی تصادم کے بعد پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو موقع پر بلایا گیا۔ دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد سی ورلڈ ریزورٹ کے بالکل باہر ریت کے ٹیلے پر گرئے۔

گیری وورل کی بریفنگ کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اور وہ جزیرے پر بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا زمین پر گر کر الٹ گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 افراد تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ، مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کی جانب سے کورونر(غیر طبعی موت کی تحقیق کرنے والا) کے ذریعے رپورٹ جاری کی جائیگی۔

کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کی سینئر آپریشن سپروائزر جینی شیرمین نے کہا کہ انہوں نے 2 ہیلی کاپٹروں میں موجود 13 افراد کی شناخت کی ہے۔

ان کے مطابق 6 دیگر افراد بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں بنیادی طور پر شیشے کے ٹکرے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔