• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریا ، چینی وسط خزاں تہوار پر محفل موسیقی کا انعقادتازترین

October 01, 2023

گراز ، آسٹریا (شِنہوا) آسٹریا میں چینی وسط خزاں تہوار کا جشن منانے کے لئے روایتی چینی موسیقی پر مشتمل ایک کنسرٹ منعقد ہوا۔

چین کی نان جنگ یونیورسٹی کے روایتی چینی آرکسٹرا کے موسیقاروں نے روایتی چینی لوک موسیقی کے 10 سے زائد فن پارے پیش کئے جن میں "جیسمین فلاورز" اور "برڈ پے اینگ ہوم ایج ٹو دی فینکس " شامل ہیں۔

آسٹریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں منعقدہ یہ کنسرٹ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

کنسرٹ میں موسیقاروں نے روایتی چینی موسیقی آلات جیسے ایرہو، بانس کی بانسری اور سوآنا بجائے۔

یونیورسٹی آف گراز کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں منعقدہ اس کنسرٹ میں  سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر چھن وان جی نے بتایا کہ موسیقی انسانوں کی ایک عام زبان ہے اور کنسرٹ سرحدوں کی قید سے آزاد موسیقی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں ۔

 اس  تقریب نے وسط خزاں تہوار کے لئے ایک جشن کا سماں پیدا کیا۔