• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان کو عالمی ویلیو چینز میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی: ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

March 30, 2023

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ویلیوچینز میں اپنی حیثیت کو مضبوط کریں تاکہ مستقبل کے وبائی امراض، جغرافیائی سیاسی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف لچک کو مضبوط کیا جا سکے۔

آسیان اینڈ گلوبل  ویلیوچینز:لاکنگ ان ریزیلینس اینڈ سسٹینبلٹی کے عنوان سے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ میں جنوب مشرقی ایشیا میں عالمی ویلیوچینز کو درپیش چیلنجز اور مواقع کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو اسکاوانے کہا کہ چونکہ آسیان ممالک کوویڈ-19 سے بحالی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ معاشی احیاء ماحول دوست اور زیادہ پائیدار طریقے سے ہو۔بینک کے صدر کے مطابق رپورٹ میں ایسے ٹھوس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جنہیں حکومتیں اور کاروباری ادارے  عالمی ویلیو چینز کو ڈی کاربنائز کرنے کے لیے اختیار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی اور بہتر کارکردگی میں سرمایہ کاری، موسمیاتی سمارٹ چیزوں کے لیے تجارتی لاگت کو کم کرنے کی ترغیبات اور تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن آسیان اور دیگر ممالک کے لیے زیادہ ماحول دوست اور پائیدار ویلیوچینز میں معاونت کرسکتے ہیں۔