• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان کا مشرقی تیمور کو 11ویں رکن کے طور پر تسلیم کرنے پر اتفاقتازترین

November 11, 2022

پنوم پن(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رہنماؤں کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آسیان رہنماء اصولی طور پر مشرقی تیمور کو 11 واں رکن تسلیم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب رہنماء 40 ویں اور 41 ویں آسیان سربراہ اجلاس اور متعلقہ سربراہی کانفرنس کیلئے کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں جمع ہو رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیان پولیٹیکل - سیکورٹی کمیونٹی ، آسیان اکنامک کمیونٹی اور آسیان سماجی ۔ ثقافتی کمیونٹی کی جانب سے مشرقی تیمور میں کیے گئے فیکٹ فائنڈنگ مشنز کے نتائج پر غور کرتے ہوئے رہنماؤں نے اصولی طور پر مشرقی تیمور کو آسیان کا 11واں رکن تسلیم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رہنماؤں نے مشرقی تیمور کو مبصر کا درجہ دینے اور اسے آسیان کے تمام اجلاسوں بشمول سربراہی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت دینے پر اتفاق کیا۔