• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان کا جنوب مشرقی ایشیا میں خواتین کی سلامتی کو فروغ دینے کے منصوبے کا آغازتازترین

December 05, 2022

پنوم پنہ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) نے یو این ویمن  کے ساتھ مشترکہ  طور پر خواتین کے امن اور سلامتی سے متعلق علاقائی لائحہ عمل کا آغاز کیا ہے۔

پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا  ہے کہ گزشتہ ماہ نوم پنہ میں کمبوڈیا کی سربراہی میں  آسیان کے 40 ویں اور41 ویں سربراہی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے خواتین، امن اور سلامتی پر آسیان کے اہم کلیدی علاقائی منصوبے (آسیان  آر پی اے  آن  ڈبلیو پی  ایس ) کی منظوری دی۔ 

بیان میں  کہا گیا  ہے  کہ اس کا مقصد خواتین کے امن اور سلامتی کے ایجنڈے کے لیے وعدوں کو آگے بڑھانا اور انہیں عملی شکل دینا  ہے۔

کمبوڈیا کی امور خواتین کی وزیر انگ کانتھا پھوی نے کہا کہ خواتین، امن اور سلامتی پر آسیان کے اہم کلیدی علاقائی منصوبے  کی ترقی صنفی مساوات کے حصول میں آسیان کے وژن کی تکمیل کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام، امن کے قیام ، پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام اور خطے میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات جیسے امن اور سلامتی کے تمام شعبوں میں خواتین کے کردار اور شرکت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

علاوہ  ازیں خواتین کے کردار اور شرکت  سے آفات اور وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور عوام کی مرکزیت  پر مبنی برادری کے قیام  کے  اپنے مقصد کو حاصل کیا  جا سکتا ہے۔