• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان کے پارلیمانی رہنماوں کاجامع، پائیدار اور لچکدار آسیان کمیونٹی کی تعمیرکا عزمتازترین

November 25, 2022

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر سمڈیچ ہینگ سمرین نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے پارلیمانی رہنماؤں نے ایک زیادہ جامع، پائیدار اور لچکدار آسیان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اجتماعی سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی (43ویں اے آئی پی اے) کی 43ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، 43ویں اے آئی پی اے جنرل اسمبلی کے سربراہ سمرین نے کہا کہ پانچ روزہ اجلاس کے دوران آسیان ممالک کے پارلیمانی  سربراہان نے اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کو بڑھایا گیا ہے اور یہ کہ  ہم خیالات کا اشتراک کرنے، حل اور پالیسی تجاویز کے ساتھ اور ایک زیادہ جامع، پائیدار اور لچکدار آسیان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اپنے اجتماعی سیاسی عزم کا اظہار کرنے کے لیے یہاں جمع  ہوئے ہیں۔ 

   سمرین نے کہا کہ 43ویں اے آئی پی اے جنرل اسمبلی نے ثابت کیا ہے کہ مشاورت اور اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ سازی کے اصول آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کے لیے بنیادی حیثیت کے حامل ہیں۔