• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسام ،سیلاب سے 18 افراد ہلاک متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کرگئیتازترین

June 04, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،18 افراد ہلاک جبکہ متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب سے ریاست کے 10 اضلاع متاثر ہوئے جہاں صورتحال بدستور تشویشناک  ہے،ان اضلاع میں  ہوجائی، کریم گنج، موری گاؤں، ناگاؤں، دیما-ہساو، کاچھر، ڈبرو گڑھ، ہیلاکنڈی، گولاگھاٹ اور کاربی انگلونگ ویسٹ  شامل ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آسام میں سیلابی صورتحال بدستور تشویشناک ہے کیونکہ 10 اضلاع میں 6لاکھ25ہزار318 افراد سیلاب کی زد میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار افراد کی ہلاکت سے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے،اس  کے علاوہ  ضلع کاچھر میں چار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔حکام نے بتایا کہ اس وقت 577 دیہات زیر آب اور متاثرہ اضلاع میں تقریباً 6ہزار23 ہیکڑ پرکھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔