• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عرب لیگ کا فلسطینی سیاسی اختلافات کے خاتمے کیلئے بیجنگ اعلامیے کا خیر مقدمتازترین

July 25, 2024

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ(اے ایل) نے فلسطین کے قومی اتحاد کو فروغ دینے اور اختلافات کے خاتمے کیلئے بیجنگ اعلامیے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں عرب لیگ کے فلسطین اور مقبوضہ عرب علاقوں کے امور کے  اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سعید ابو علی نے فلسطین کاز کی حمایت  کیلئے چین کے تاریخی موقف کی تعریف کی جو عرب ممالک ااور چین  کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور طاقت کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا عرب لیگ چینی قیادت کی کوششوں، اقدامات اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کیلئے اس کی مسلسل دلچسپی  کو سراہاتی ہے ۔

ابو علی نے بین الاقوامی قانونی حیثیت اور عرب امن اقدام کے متعلقہ فیصلوں کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے لئے فلسطینی عوام کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔