• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عرب لیگ اور مصر کی مغربی کنارے میں تباہ کن اسرائیلی حملے کی مذمتتازترین

January 27, 2023

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جنین شہر اور جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں کم از کم نو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

عرب لیگ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو الغیط مقبوضہ علاقوں میں ہونے والی پیش رفت کو بڑی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بے حسی سے قابض قوتوں کو جابرحکومت کی قیادت میں مزید جرائم کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔

ادھر مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہروں پر چھاپے فوری طور پر بند ہونے چاہیے جو مغربی کنارے میں سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

مصری وزارت خارجہ نے مقبوضہ علاقوں کی سلامتی اور استحکام پر ایسے حملوں کے خطرناک اثرات سےخبردار کیا۔