• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراقی وزیر اعظم کا ایرانی صدر کوٹیلی فون،شام میں ایرانی قونصل خانے پراسرائیلی حملےکی مذمت،"فاسق جارحیت" قراردیاتازترین

April 04, 2024

بغداد(شِنہوا)عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیل کے تباہ کن حملے پرایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں محمد شیعہ السوڈانی نے حملے میں ایرانیوں کی ہلاکت پر عراق کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس "فاسق جارحیت" کی بھرپور مذمت کی۔

عراقی وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ غزہ میں تنازعہ جاری رہنے سے خطہ "خطرناک سیکورٹی حالات" سے دوچار ہوجائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ السوڈانی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔