بغداد(شِنہوا) عراق کی ایک عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو موت کی سزا سنادی ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے میڈیا آفس کے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے کرخ کی فوجداری عدالت نےابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش میں شمولیت اور مغوی یزیدی خواتین کو نینویٰ کے صوبائی دارالحکومت موصل کے مغرب میں واقع قصبے سنجار میں گھروں میں نظر بند رکھنے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ امریکی افواج نے 2019 میں شام کے شمالی صوبے ادلب میں ایک کارروائی میں البغدادی کو ہلاک کردیا تھا۔