بغداد (شِنہوا) عراق کی وزارت صحت نے ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے نینوا کے قصبے الہمدانیہ میں ایک شادی ہال میں آ تشزدگی سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) کے مطابق عراقی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہال کی عمارت میں پیش آیا جو انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنا ئی گئی تھی۔
آئی این اے نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے اندر آتش بازی کی وجہ سے لگی اور آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔