تہران(شِنہوا) ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ عراق نےایران سے گیس درآمد کے اب تک کے تمام بقایا جات ادا کر دیے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جواد اوجی نے کہا کہ عراق نے ایران کو گیس درآمد کے اپنے تمام واجبات ادا کردئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ (ایرانی کیلنڈر) سال (جو 20 مارچ 2022 کو ختم ہوا)، عراق نے ایران کو 1 ارب یورو اور اس سال 1ارب 60کروڑ یوروادا کیے ۔اوجی نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے عراق کو ایران کی گیس کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1ارب 50کروڑ کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ برسوں میں مختلف ممالک کو تیل اور گیس کی برآمدات سے متعلق تقریباً تمام بقایا جات کی وصولی کرلی گئی ہے۔