• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراق کے مزید علاقائی تنازعات میں پھنسنے کا اندیشہ ہے، اقوام متحدہتازترین

January 21, 2024

بغداد (شِنہوا) عراق کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل۔ فلسطین تنازع میں عراق کے پھنسنے کا خدشہ ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام متاثر ہوسکتا ہے۔

عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی جینین ہینس پلاس شریٹ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مشرق وسطیٰ ایک نازک موڑ پر ہے، غزہ میں جاری تنازع اور دیگر جگہوں پر مسلح کارروائیاں ایک بڑے بحران کا سبب بن سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایلچی نے کہا کہ کشیدگی میں اضافے روکنے کے لئے (عراقی) حکومت کی کوششوں کے باوجود عراقی سرحدوں کے اندر اور باہر سے جاری حملے ملک میں سخت جدوجہد سے حاصل کردہ استحکام اور حالیہ برسوں کی کامیابیوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ تنازع ختم کرنے اور علاقائی پھیلاؤ سے بچنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق کا استحکام اور سلامتی ہماری تمام ترجیحات میں اولین اور نمایاں ہے اور ہم نے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔

اقوام متحدہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈے حالیہ دنوں میں مسلح شیعہ ملیشیا کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں جو غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جاری تنازع میں اسرائیل کی امریکی حمایت کے خلاف جوابی کارروائیاں تھیں۔

عراقی ملیشیا کے ان باربار حملوں کے بعد امریکی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراقی نیم فوجی حشد شعبی فورسز کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جن میں ایک درجن کے قریب جنگجو ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔