• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عراق کے کردستان میں دھماکہ ، 11 افراد ہلاکتازترین

November 21, 2022

بغداد(شِنہوا) عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں گیس ٹینک دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

گورنر حول ابوبکر نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبہ سلیمانیہ کے محلے کازیوا کے ایک گھرمیں ہیٹنگ کیلئے استعمال ہونیوالے مائع پٹرولیم گیس  کے ٹینک سے گیس کے اخراج کے باعث زبردست دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کارکن اب بھی 4 دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دھماکے میں گرنے والی تین منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ابوبکر نے عراق کے شمال مشرقی صوبہ سلیمانیہ میں ایک دن کیلئے عوامی سوگ کا اعلان بھی کیا۔