• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراق ، فرانس کا توانائی و سیکورٹی تعاون پر اتفاقتازترین

January 27, 2023

بغداد(شِنہوا)عراق اور فرانس نے توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

السوڈانی کے میڈیا آفس کی ٹویٹ میں کیا گیا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک روزہ دورے کے دوران کیے گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن سے ملاقات کی اور صدر ایمانوئل میکرون سے بات چیت کی۔

میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میکرون کے ساتھ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور اہم شعبوں میں مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس معاہدے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے، ثقافتی تبادلے، بحران سے نمٹنے، اقتصادی مسائل اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے، ماحولیات کے تحفظ اور انسانی حقوق کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔