• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراق اور چین کے ما بین اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے بزنس کونسل کا قیامتازترین

November 26, 2023

بغداد (شِںہوا) بغداد میں عراق اور چین نے عراقی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عراقی- چینی بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وسطی بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں عراقی وزیر تجارت اثیر الغریری ، چینی سفارت خانے کے حکام اور عراقی و چینی تاجروں نے شرکت کی۔

تقریب میں الغریری نے بزنس کونسل کے قیام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

عراق میں چینی سفارت خانے کے قونصلر شو ہائی فینگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بزنس کونسل دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مزید ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

عراقی چینی بزنس کونسل کے سربراہ حیدر الروبائی نے کہا کہ مستقبل میں عراقی- چینی کاروبار امید افزا اور بہتر ہوگا ۔ ہمیں چین کی بطور شراکت دار، دوست اور بھائی اس اقتصادی سرگرمی میں شامل ہونے کی ضرورت ہے جس سے عراق اور چین کو فائدہ ہو۔