عوامی جمہوریہ کوریانے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں،جنوبی کوریاتازترین
September 27, 2022
سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے ) نے اپنے مشرقی سمندر میں ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا ہے ۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس نےشمالی پیون گان صوبے کے علاقے تائیچون یا اس کے آس پاس کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ پراس لانچ کا پتہ لگایا۔ اس نے فوری طور پر مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق جنوبی کوریا نے اس دوران امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے نگرانی اور نگہبانی کو مضبوط بناتے ہوئے مکمل تیاری کا مظاہرہ کیا تھا ۔