سیول(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمر پیوتن نے عوامی جمہوریہ کوریا کیساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے ۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ با ت عوامی جمہوری کوریا کے مجوزہ دورے سے قبل لکھے گئے اپنے ایک آرٹیکل میں کہی ۔
کے سی این اے جس نے اس آرٹیکل کا مکمل متن جاری کیا ہے، کے مطابق عوامی جمہوری کوریا کے سرکاری اخبار رو ڈونگ سنمن میں چھپنے والے آرٹیکل میں پوتن نے کہا کہ روس اورعوامی جمہوری کوریا اپنی مشترکہ کوششوں کیساتھ دوطرفہ تعاون کو بلند سطح پر لے جائیں گے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی ترقی اورمساوی تعاون کیلئے مدد گا ر ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ روس نےعوامی جمہوری کوریا کی طرف سے اپنے آزادی کے دفاع اورسلامتی کی جنگ اور اپنی آزادی کا راستے اختیار کرنے کے حقوق کی ہمیشہ مکمل حمایت کی ہے۔
روسی صدر نے امریکہ کے مسلط کردہ قواعد پر مبنی حکم کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوہرے معیارات پر مبنی عالمی سطح پر نوآبادیاتی آمریت کے سوا کچھ نہیں ہے۔