ولادیووستوک (شِنہوا)روس کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا کے سرکردہ رہنما کم جونگ اُن روس کےساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو پیانگ یانگ کی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔
کم جونگ اُن نے روس کے مشرق بعید میں آمور کے علاقے میں ووستوچنی اسپیس پورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری دوستی کی جڑیں گہری ہیں اور روس کے ساتھ تعلقات اب ہمارے ملک کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ دو طرفہ مذاکرات سے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں مدد ملے گی۔
کِم نے روس کے دورے کی دعوت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ دورہ ایک اہم وقت پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے روس کے دورے کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روسی سرزمین میں داخل ہونے کے وقت سے اپنے روسی دوستوں کے خلوص کو محسوس کیا اور وہ عوامی جمہوریہ کوریاکی جانب سے پیوٹن اور تمام روسی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔