• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کی فوجی جاسوس سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام ہوگئیتازترین

May 28, 2024

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) کے فوجی جاسوس سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام ہوگئی۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے)  کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کے نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ادارے(این اے ٹی اے) نے شمالی صوبے پھیونگان  کی کولسان کاؤنٹی میں سوہائی  سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ سے  نئے قسم کے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے جاسوس سیٹلائٹ مالیگ یونگ1-1 کو خلا میں روانہ کیا۔

کے سی این اے نے این اے ٹی اے کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ کی پہلی منزل کی پروازکے دوران کیریئر راکٹ میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لانچنگ ناکام ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ابتدائی تحقیقات میں نئے تیار کردہ مائع آکسیجن اور پیٹرولیم انجن کے آپریشن کے قابل بھروسہ نہ ہونے کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔